29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان کے نکئی225 انڈیکس میں1.7 فیصدکمی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے نکئی225 انڈیکس میں1.7 فیصد، ٹوپکس انڈیکس میں 1.6 فیصد جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ انڈیکس میں بھی1.6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ قدرتی آفت سے دیگر شعبوں کے علاوہ کاریں تیار کرنیوالی اور الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی بڑی صنعتیں بھی بند ہوئی ہیں۔گذشتہ روزدیگر کرنسیوں کے مقابلے میں جاپانی کرنسی ین کی قدرمیں گراوٹ دیکھی گئی تھی، لیکن جاپان کے مرکزی بینک کی جانب سے سونامی کی تباہی نے نمٹنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی پراس کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔