29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بابر اعوان کیخلاف مقدمہ،4گواہوں کی موت کے تصدیقی سر ٹیفکیٹ طلب
جنگ نیوز -
راول پنڈی… راول پنڈی کی مقامی عدالت نے وفاقی وزیرقانون بابر اعوان کے خلاف اغوا اور ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں مبینہ طور پر وفات پاجانیوالے گواہوں کی موت کے تصدیقی سرٹیفکیٹ طلب کرلئے ہیں ۔بابر اعوان کیخلاف اغوا اور ڈکیتی کے الزامات میں راول پنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ کی سماعت سول جج کی عدالت میں ہوئی مقدمہ کی پیروی کرنے والے سرکاری وکیل چوہدری ظہور کی جگہ آج عمر منصور بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئے ۔بتایا گیا ہے کہ عمر منصور ، پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث کے جونیئر ہیں ۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ، کیس کے چار گواہ وفات پاچکے ہیں ، اس پر عدالت نے ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔