29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں سونامی:عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ نیوز -
سنگاپور…جاپان میں گذشتہ روز آنیوالے شدید زلزلے اور سونامی کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ اور عالمی سطح پر آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔جاپان میں آنیوالی قدرتی آفت کے باعث آئل ریفائنریزبھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، اور خدشہ ہے کہ آئل کی کھپت میں خاطر خواہ کمی دیکھی جائیگی، جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں تیل کی قیمتیں ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد101 ڈالر فی بیرل پر آگئیں ہیں۔دوسری جانب سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی گذشتہ روزکے اختتام پرمندی کا رجحان دیکھا گیا۔