29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قومی اسمبلی: ن لیگ کی سندھ اسمبلی کی قرارداد پر تحریک استحقاق
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ نون کے ارکان قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ اسمبلی کی قرارداد پرقومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کردی ہے۔ مسلم لیگ نون کے ارکان قومی اسمبلی راجا اسد، نثار تنویر، نگہت پروین ، رانا محمودالحسن اور شاکر بشیر نے تحریک استحقاق اسمبلی کے سیکرٹری کو پیش کی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل190 ، پانچ اور33 ، عدالت عظمی کے فیصلوں کی پابندی کا حکم دیتے ہیں ، اس تحریک میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد آئین کی خلاف ورزی ہے اور ایسے واقعات کو روکا جائے۔