تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یمن :مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ ،لاٹھی چارج،ایک نوجوان ہلاک

جنگ نیوز -
صنعاء …یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کیخلاف دھرنا دینے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ اورلاٹھی چارج کیا ،جس سے ایک نوجوان ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین اورطبی ذرائع کے مطابق دارلحکومت صنعا میں دھرنے پر کئی ہفتے سے بیٹھے مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔اس دوران پولیس نے فائرنگ بھی کی ،سر پر گولی لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ طبی ذرائع کے مطابق پولیس کے تشدد سے تقریباً300افراد زخمی ہوئے ہیں ۔مظاہرین صدر علی عبداللہ صالح کے32سالہ اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.