29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیر دفاع کی ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ احمد مختار نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے مدت ملازمت میں توسیع کی جارہی ہے، تاہم انہوں نے توسیع کی مدت کی تصدیق نہیں کی، ان کا کہناتھا کہ جتنی ضرورت ہے اتنی ہی توسیع کی جارہی ہے۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آج تک فوج اورعدلیہ نے مل بیٹھ کرمسائل حل نہیں کیے،وزیراعلیٰ پنجاب شاید یہ تجویز جلدی میں دے گئے ہیں۔اس موقع پر قمرزمان کائرہ نے عدلیہ کے فیصلے کااحترام کیاہے،حکومت کے عدلیہ اورفو ج کیساتھ رابطے ہوتے رہتے ہیں،اس کے علاوہ کوئی فورم نہیں جس پر سیاسی جماعتیں ان سے مشاورت کرسکیں۔