تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت کا جنوبی افریقا کو میچ میں فتح کیلئے297رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
ناگپور...ورلڈ کپ کرکٹ میں گروپ بی کے اہم میچ میں بھارت نے حریف جنوبی افریقا کی ٹیم کو میچ میں فتح کے لئے297رنز کا ہدف دیا ہے۔بیٹنگ وکٹ کے با وجود میچ میں پروٹیز بولر زنے عمدہ بولنگ کارکر دگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو300کا ہندسہ عبورکرنے نہیں دیا اورایک اوور قبل ہی بھارتی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ۔لٹل ماسٹر سچین ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ نے عمدہ آغاز کیا اور بھارتی اسکور کو17اوور میں142تک پہنچا دیا اسی اسکور پر سہواگ73کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے دوسرے نمبر پر آنے والے گمبھیر اور ٹنڈولکرنے39ویں اوور میں بھارتی اسکور267پر پہنچادیا اس دوران ٹنڈوکر111 رنز بناکر اور گمبھیر 69رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بھارتی بد قسمتی کا آغاز ہوگیا۔ساڑھے تین سو اور چار سو رنز کا ہدف دھواں ہو گیا اورٹیم 300کا ہندسہ بھی حاصل نہ کر سکی اور 49 ویں اوور میں ہی296رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،بھارت کے4بیٹسمین آج صفر پر آؤٹ ہو ئے جن میں یوسف پٹھان، مناف پٹیل، اشیش نہرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔جنوبی افریقا کے بولر ڈین اسٹین نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے5بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روبن پیٹر سن نے2وکٹیں حاصل کیں۔جیو سپریہ دلچسپ میچ ناگپور سے براہ راست نشر کر رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.