تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب اسمبلی میں جوہواوہ اچھا نہیں لگا، اسپیکر رانا محمداقبال

جنگ نیوز -
لاہور...اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے پہلے روز کچھ دوستوں نے معاملے کو ضرورت سے زیادہ اچھالا جو ایوان کے شایان شان نہیں۔وہ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں انٹرنیشنل سرجیکل کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اسپیکر رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ اسمبلی میں ہوا وہ اچھا نہیں لگا، ارکان اسمبلی کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے اور اپنے حلقے کی بات کرنی چاہئے۔ تہذیب میں رہتے ہوئے تنقید سب کا حق ہے لیکن بعض دوست آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ یونی فکیشن بلاک آئینی ہے وہ ان کے خلاف ریفرنس نہیں بھجوئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قوم کا اثاثہ ہیں جو ملک اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.