تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان:فکوشیما میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت محفوظ مقامات پر ہیں

جنگ نیوز -
ٹوکیو...عرفان صدیقی… جاپان میں موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جاپان میں زلزلے سے متاثرہ شہر فکوشیما میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت محفوظ مقامات پر ہیں تاہم فکوشیما سے پاکستانیوں کو ٹوکیو منتقل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے فکوشیما میں مقیم سینئر پاکستانی اور معروف کمیونٹی رہنما راجہ صابر کا کہنا ہے کہ فکوشیما میں پاکستانیوں کو شدیدمالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ، دوسری جانب فکوشیما میں مقیم پاکستانیوں میں راجہ صابر حسین ، عالم محبوب ،چوہدری ارشاد ،بشارت ،خالد ،سعید خان ، محمد صادق پاپا اور عمران بٹ سمیت کئی پاکستانیوں نے جنگ سے رابطہ کیا ہے اور اپنے محفوظ ہونے کے حوالے سے بتایا ہے تاہم دوسری جانب فکوشیما میں مقیم پاکستانی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہونے والے دھماکے اور اس میں سے ریڈی ایشن خارج ہونے کی اطلاعات کے بعدوہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں ، واضح رہے کہ جاپان میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1600 سے تجاوز کرچکی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.