تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں سول ایوی ایشن کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
پشاور...سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درجنوں ملازمین نے تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کے لئے پشاور ائیر پورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درجنوں ملازمین پشاورائیر پورٹ پر جمع ہوئے ۔انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ تاہم سول ایوی ایشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں تاحال اضافہ نہیں کیا گیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم گیلانی سے مطالبہ کیا کہ انکی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے فی الفوراضافہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.