تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

غیرقانونی پلازوں کی تعمیر،ایل ڈی اے کے3 انسپکٹر جبری ریٹائر

جنگ نیوز -
لاہور...غیر قانونی پلازوں کی تعمیر میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل ہو گئی۔ ایل ڈی اے نے تین بلڈنگ انسپکٹروں کو ملازمت سے جبری ریٹائر کر دیا۔جبری ریٹائر کئے جانے والوں میں محمد ریاض اختر‘عامر رشید اور پرویز خورشید شامل ہیں۔ غیر قانونی پلازوں کی تعمیر میں ملوث چوتھے اہلکار محمد فاروق کا انتقال ہو چکا ہے جس پر محکمے نے ان کے خلاف کارروائی ختم کر دی۔ غیر قانونی پلازوں کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کمیشن نے ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.