29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور،ینگ ڈاکٹرزگروپ کا احتجاج12ویں روزبھی جاری
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے 12ویں روز بھی احتجاج جاری رکھا،حکومت نے ڈاکٹروں کے احتجاج کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز کا ایک گروپ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں یکم مارچ سے احتجاج کررہا ہے، ڈاکٹرز نے بارھویں روز بھی آؤٹ ڈور بند رکھے اور مریضوں کا معائنہ اسپتالوں کے وارڈز کے باہر بیٹھ کر کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر سعید الٰہی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا احتجاج بلا جواز ہے حکومت بجٹ کے بعد ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔