تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور پولیس نے پنجاب اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور پولیس نے پنجاب کو اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔پہاڑی پورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران گاڑی نمبر ایل ای بی 2860 کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس نے پشاور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔برآمد اسلحہ میں 104 پستول،2 رائفلزاور پانچ ہزار سے زیادہ کارتوس شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.