تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، کرامت اللہ چغرمٹی

جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔سٹی یونی ورسٹی پشاور کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرکرامت اللہ چغرمٹی نے کہا کہ سیکورٹی اہل کاروں اور عوام نے ملک کی بقا اور سالمیت کئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ جنکی تقلید کرتے ہوئے نئی نسل کو ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو اوراس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.