تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، پروفیسر ساجد میر

جنگ نیوز -
پشاور...مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسرساجد میر نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے اور بحرانوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اقتدار کے لئے ملک کی آزادی اور خودمختاری کا سودا کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اقربا پروری اوردوست نوازی نے ملکی اداروں کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیڈ گورننس عروج پرہے اورحکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے۔ اس لئے مڈٹرم انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.