تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چوہدری نثارصدر کے خط پر موقف کل پیش کریں گے

جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تعیناتی کے بارے میں صدر آصف علی زرداری کی طرف سے لکھے گئے خط پر اپنا مؤقف کل نیوز کانفرنس میں پیش کریں گے۔چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اتوار کی شام پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر زرداری کی طرف سے خط میں دی گئی تجویز اور اٹھائے گئے نکات کے بارے میں مسلم لیگ ن کا مؤقف واضح کریں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثارصدر زرداری کے خط میں میاں نواز شریف کی طرف سے دیدار حسین شاہ پر اعتماد کے اظہار کے حوالے پر وضاحت پیش کریں گے۔ صدر آصف علی زرادری نے گزشتہ روز قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کے نام خط میں دیدار حسین شاہ کو دوبارہچیئرمین نیب تعینات کرنے کی تجویز پر رائے طلب کی ہے صدر نے اپنے خط میں عدالت عظمیٰ کے الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حوالے سے کہا ہے کہ صرف کسی سیاسی وابستگی کی وجہ سے کسی شخص کو اس عہدے پر تعیناتی کے لئے نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.