29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور،چوہنگ میں سلنڈر پھٹنے سے تین افراد ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس ٹریننگ اسکول کے سامنے سی این جی کٹس بنانے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق فیکٹری میں رکشوں کی سی این جی کٹ کے علاوہ ا سپیئر پارٹس بھی بنائے جاتے ہیں۔ فیکٹری میں سلنڈر لیک ہونے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے تین ملازم حسیب گل، رفیق اور اویس جاں بحق ہو گئے۔ دو ملازم فریاد اور عباس زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے فیکٹری منیجر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے سلنڈر لیک ہونے کی شکایت مالک سے کرتے رہے لیکن انہوں نے سلنڈر مرمت نہیں کرایا۔