تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے،آئی جی خیبر پختون خوا

جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ فیاض احمد طورو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے اور اب وہ افراتفری کے عالم میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔پشاور میں پولیس شہدا کے ورثا سے خطاب کرتے ہوئے فیاض احمد طورو نے کہا کہ پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر خود کش حملہ آوروں کا راستہ روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے عظیم قربانیوں سے خود کو امر کردیا ہے اوران کی قربانیوں کے باعث زندگی معمول پر آنے لگی ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں پولیس کے سات سو جوان شہید ہوئے جبکہ دو ہزار سے زیادہ جوان زخمی ہوئے ہیں۔ فیاض طورو کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا نیٹ توڑدیا گیا ہے۔ اب وہ افراتفری کی عالم میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.