29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے این پی کے پانچ سو کارکنان شہید ہوچکے ہیں، سینیٹر افراسیاب خٹک
جنگ نیوز -
پشاور...عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے پانچ سو کارکنوں کو شہید کیا گیا۔پشاور سے جاری بیان میں افراسیاب خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اے این پی پر الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیلیکن گزشتہ تین سالوں کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے پانچ سو کارکنوں کو شہید کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ باچا خان کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اے این پی نے شدت پسندوں کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی مگر کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا ۔