29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ پیچیدہ عدالتی مسئلہ ہے،ذرائع وزارت خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہناہے کہ ریمنڈڈیوس کامعاملہ پیچیدہ عدالتی مسئلہ ہے، بلیوبک کے مطابق وزرات خارجہ کی طرف سے جاری کیا جانے والا سفارتی کارڈ ہی کسی کے سفارت کار ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں ملکی، بین الاقوامی اور امریکی قوانین شامل ہیں، مختلف ملکوں میں استثنیٰ کی تشریح مختلف ہے، لاہور کی عدالت میں سفارتی معاملات پر کل چار کیسز ہیں جن کے جواب کی تیاری پیراوئزجاری ہے، جسے لاڈویژن کوبھیجاجائے گا۔ ذرائع نے ریمنڈڈیوس کے معاملے پرعدالت سے وقت مانگنے کے سوال کاجواب دینے سے گریزکیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جاپان میں کسی پاکستانی کے ہلاک، زخمی یا لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہے۔