29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
منتخب اداروں کے انتظامی اختیارات سے دستبردار نہیں ہونگے،بابر اعوان
جنگ نیوز -
لاہور...وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ آئین میں منتخب اداروں کو دیے گئے انتظامی اختیارات کے ایک لفظ سے بھی دستبردارنہیں ہوں گے،، یہ اختیارات کسی کو منتقل نہیں ہو سکتے ہیں، انہیں نہ ماننے والے آئین کے منحرف کہلائیں گے۔لاہور میں حاجی عزیزالرحمان چن کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے اندر رہیں تو تصادم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صدرکے خلاف پوسٹر لہرایاگیا ،ن لیگ وفاق کی تمام علامتوں پر حملے کرچکی ہے،یہ لوگ جھوٹے پرچے درج کرنے میں تو دیر نہیں لگاتے مگر بچوں کے امتحانی پرچوں پر توجہ نہیں دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ،سینیٹ الیکشن میں شکست دیکھ کر جوڈیشل مارشل لا کی بات کررہے ہیں، مایوس لوگوں کو صوفیاکرام کے مزاروں کا رخ کرنا چاہیے۔