29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جعلی ڈگری :اسٹیل مل کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ملازمت سے فارغ
جنگ نیوز -
کراچی… راجہ کامران...جعلی ڈگری رکھنے والے سیاستدانوں کے خلاف کوئی کارروائی ہو یا نہ ہومگر جعلی ڈگری ثابت ہونے پرپاکستان اسٹیل کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو امیتاز کے لودھی کو ملازمت سے فارغ کردیا گیاہے۔پاکستان اسٹیل کے نوتشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین فضل اللہ قریشی کی صدارت میں ہوا جس میں جعلی ڈگری کے الزام میں معطل قائم مقام چیف ایگزیکٹو امیتاز کے لودھی کو اظہار وجوہ کیلئے طلب کیا گیا تھا اور ان کا موقف سننے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں امیتاز لودھی کی جعلی ڈگری ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعدانہیں معطل کردیا گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مستقل چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل کی تعیناتی کے لئے درخواستوں پر ہیومن ریسورس کمیٹی قائم کردی ہے۔