تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بجلی نرخوں میں اضافہ اپریل سے نافذہوگا،وزارت پانی و بجلی

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزارت پانی و بجلی کے مشیرشاہد ستار نے کہاہے کہ بجلی نرخوں میں اضافہ اپریل سے نافذہوگا، اوروصولی مئی سے ملنے والے بلوں سے ہوگی۔ وزارت کے مشیر نے جیونیوز کو بتایاہے کہ بجلی نرخوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن ، ہفتہ کو جاری ہونا تھا تاہم وفاقی سیکریٹری قانون کی عدم موجودگی کے باعث ایسا نہیں ہو سکا ، انہوں نے بتایا کہ اب یہ نوٹی فکیشن پیر کو جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں میں دو فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.