تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری

جنگ نیوز -
کراچی...رواں ہفتے کے دوران جہاں50کلو گرام آٹے کی بوری میں80 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، وہیں مرغی کے گوشت کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح286 روپے فی کلو پر جاپہنچی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی عدم دستیابی کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 250 روپے فی سو کلو کا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت2850 روپے کی سطح پر آگئی ۔گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں بھی تقریبا 1.5 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا، اور صارف کیلئے مل کا آٹا 33 روپے فی کلو کی سطح پر آگیا ۔اس کے عالاوہ کراچی پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کمال اختر کے مطابق طلب و رسد کے فرق کے باعث زندہ مرغی کی قیمت 4 روپے اضافے کے ساتھ 168 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ۔کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی کے مطابق خام پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہول سیل سطح پر گھی اور تیل کے 16 لیٹر کنستر پر تقریبا 100 کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد گھی 2520 جبکہ تیل 2465 روپے فی 16 لیٹر کی سطح پر آگیا ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.