تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:مینٹل اسپتال میں ذہنی مریض درخت پر چڑھ گیا

جنگ نیوز -
لاہور...لاہورکے مینٹل اسپتال میں ایک ذہنی مریض درخت پر چڑھ گیا۔ انتظامیہ کی منت سماجت کے باوجود اس نے اترنے سے انکار کر دیا جس سے اسپتال میں جاری اسپورٹس ڈے کی تقریب میں کھلبلی مچ گئی۔مانسہرہ کے تاج نبی کو علاج کے لئے اسپتال لایا گیا تو وہ اچانک درخت پر چڑھ گیا۔ تاج نبی کا کہنا تھا کہ وہ پاگل نہیں۔ انتظامیہ نے فائر بریگیڈ کی سیڑھی کے ذریعے ذہنی مریض کو درخت سے اتارنے کی کوشش کی لیکن وہ نیچے نہ آیا۔ اس دوران ایک ماہر نفسیات نے تاج نبی سے بات کی اور اسے بتایا کہ وہ پاگل نہیں۔ تاج نبی یہ سن کر ٹارزن کی طرح درخت کی ٹہنیاں بدلتے ہوئے نیچے اتر آیا۔ اسپتال انتظامیہ نے تاج نبی کو خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا۔ تاج نبی کے لواحقین نے بتایا کہ دوہزار پانچ کے زلزلے کے بعد سے اس کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.