29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چیف جسٹس اور آرمی چیف کے ساتھ سیاسی کانفرنس ممکن نہیں ، اعتزاز
جنگ نیوز -
لاہور..پیپلزپارٹی کے سینئر رہ نما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ کے ساتھ حکومت کی رسمی اور غیر رسمی مشاورت ہوتی رہتی ہے مگر ایسی کوئی سیاسی کانفرنس نہیں بلائی جاسکتی جس میں چیف جسٹس اور آرمی چیف بھی شریک ہوں۔ لاہور میں وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھر سے ان کے شوہر خالد گھرکی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعتزازاحسن نے کہا کہ عدلیہ کو آزاداور سیاسی معاملات سے دور رہنا ہوتاہے،موجودہ جمہوری نظام میں فوج اور عدلیہ کاکردارہے اورآئین میں رہتے ہوئے انکی ذمہ داریاں ہیں مگر ایک چھت تلے بیٹھنا ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے بارے میں تفصیلی فیصلہ نہیں آیا اس لئے ردعمل قبل ازوقت ہوگا،، شریف برادران بھی ایک عدالتی فیصلے کیخلاف اوور ری ایکٹ کرچکے ہیں جس کا خمیازہ انھیں کسی حد تک ابھی بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔