29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جنوبی افریقا نے بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دے دی
جنگ نیوز -
ناگپور…ورلڈ کپ کرکٹ میں گروپ بی کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔اس دلچسپ میچ کا ٹاس بھارتی کپتان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے سچین ٹنڈوکر کی سنچری ، ورندر سہواگ73 اور گمبھیر 69رنز کی مدد سے 296رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے محتاط انداز اپنایا لیکن41کے مجموعے پر کپتان گریم اسمتھ16رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن ہاشم آملہ اور جیک کیلس نے جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں86قیمتی رنز بنائے اس موقع پر ہاشم آملہ61رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے لیکن جیک کیلس جو ابھی تک بجھے بجھے سے لگ رہے تھے فارم میں واپس آگئے اور 69رنز کی شاندار بیٹنگ کے بعد آؤٹ ہو گئے ان کے بعد یہ ذمہ داری ابراہام ڈی ویلیئرز نے سنبھال لی اور52رنز کی اہم اننگ کھیلی لیکن میچ کی دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہو ئی جب ابراہام ڈی ویلیئرز کے آؤٹ ہو نے کے فوری بعد مورن وین بھی پویلین لوٹ گئے لیکن فیف ڈوپیسس25اور روبن پیٹر سن18رنز کی ذمہ دارانہ اننگزکھیلیں اور اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔بھارت کی جانب سے ہر بھجن سنگھ نے3،مناف پٹیل نے2اور ظہیر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جیو سپر نے یہ دلچسپ میچ ناگپور سے براہ راست نشر کیا ۔
مظاہرہ کیا
نے حریف جنوبی افریقا کی ٹیم کو میچ میں فتح کے لئے297رنز کا ہدف دیا ہے۔بیٹنگ وکٹ کے با وجود میچ میں پروٹیز بولر زنے عمدہ بولنگ کارکر دگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو300کا ہندسہ عبورکرنے نہیں دیا اورایک اوور قبل ہی بھارتی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ۔لٹل ماسٹر سچین ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ نے عمدہ آغاز کیا اور بھارتی اسکور کو17اوور میں142تک پہنچا دیا اسی اسکور پر سہواگ73کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے دوسرے نمبر پر آنے والے گمبھیر اور ٹنڈولکرنے39ویں اوور میں بھارتی اسکور267پر پہنچادیا اس دوران ٹنڈوکر111 رنز بناکر اور گمبھیر 69رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بھارتی بد قسمتی کا آغاز ہوگیا۔ساڑھے تین سو اور چار سو رنز کا ہدف دھواں ہو گیا اورٹیم 300کا ہندسہ بھی حاصل نہ کر سکی اور 49 ویں اوور میں ہی296رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،بھارت کے4بیٹسمین آج صفر پر آؤٹ ہو ئے جن میں یوسف پٹھان، مناف پٹیل، اشیش نہرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔جنوبی افریقا کے بولر ڈین اسٹین نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے5بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روبن پیٹر سن نے2وکٹیں حاصل کیں۔
۔ایک موقع پر بھارت کا ا سکور ایک وکٹ پر دو اہم ٹیموں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ ناگپورکے ویدھاربھا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان مہندار سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا مقابلہ ان کیلئے اہم ہے،پیوش چاولہ کی جگہ مناف پٹیل کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت تین میڈیم پیسرز مناف پٹیل، اشیش نہرا اور ظہیر خان کے ساتھ کھیلے گا، اس کے ساتھ یوراج سنگھ سے بھی بولنگ کرائی جائیگی۔ گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کر نا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران طاہر کو زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاان کی جگہ یوہان بوتھا کھلایا جارہا ہے،جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز کی جگہ مورنے وین ویک وکٹ