تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سٹی ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں ٹینس اکیڈمی بنائی جائے گی، شاہدہ فاروق

جنگ نیوز -
کراچی . . .شکیل یامین کانگا \ اسٹاف رپورٹر. . . شاہدہ کوثر فاروق نے کہا ہے کہ کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ٹینس کمپلکس کو انٹرنیشنل معیار کا بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ٹینس کے زیادہ سے زیادہ مقابلے کرائے جا ئیں گے تاکہ کراچی میں ٹینس کی سرگرمیاں بڑھیں اور یہاں کے بچے بھی قومی انٹرنیشنل سرکٹ میں داخل ہوسکیں، سٹی گورنمنٹ کی مدد سے یہاں ایک اکیڈمی بنانے کی خواہش ہے جس میں ہر ہفتے جونیئرز اور سینئرز کھلاڑی ٹریننگ حاصل کریں۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ادارہ صبح نو کی چیئرپرسن شاہدہ کوثر فاروق نے بتایا کہ کراچی جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس میں ٹینس کی سرگرمیاں بہت کم ہیں، سٹی اسپورٹس کمپلکس پاکستان کا سب سے بڑا ٹینس کمپلکس ہے اس میں کھلاڑیوں کی سرگرمیاں بہت کم ہیں۔ یہاں ٹینس کی سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔ اس کے کورٹس کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئے تاکہ کراچی کے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی یہاں نہ صرف ٹریننگ لیں بلکہ ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کریں۔ ہم نے یہاں کے کورٹس میں پینٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر کام کرنے کرنے کا ارادہ ہے۔ صبح نو کے زیراہتمام یہاں باقاعدہ سے ٹینس ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ہفتے جونیئرز بوائز اور گرلز کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ مسلسل ٹینس سرگرمیاں ہونے سے بچوں میں شوق پیدا ہوگا اور وہ منفی سرگرمیوں کے بجائے کھیلوں میں دلچسپی لیں گے۔ شاہدہ کوثر فاروق نے مزید بتایا کہ ہمارے ادارے کی خواہش ہے کہ یہاں ایک ٹریننگ اکیڈمی بنائی جائے۔ عنقریب اس کیلئے بھی کام شروع کردیا جائے گا۔ کراچی میں ٹینس کی ترقی کے لئے کام کیا جائے ناکہ اسے تجارت بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.