29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جانوروں کے حقوق کا شعور بیدار کرنے کیلئے سیلینا جیٹلی پنجرے میں قید
جنگ نیوز -
جانوروں کے حقوق کا شعور بیدار کرنے کیلئے سیلینا جیٹلی پنجرے میں قید
ممبئی …جانوروں کے حقوق کا شعور بیدار کرنے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی نے خود کو ایک پنجرے میں قید کرلیا۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سیلینا جیٹلی نے جانوروں سے بہتر سلوک روا رکھنے کی طرف لوگو ں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے مہاراشٹرکے دارالحکومت ممبئی میں خود کو ایک پنجرے میں مقفل کر لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیلینا جیٹلی نے کہا کہ اس عمل کا مقصد یہ ہے کہ لوگ جانوروں کو بہتر ماحول اور سہولتیں مہیا کریں۔