29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بنگلادیش کے میچ ونر شفیع الاسلام بدستور مین آف دی میچ ایوارڈ سے محروم
جنگ نیوز -
ڈھاکا…منصفین چاہے مین آف دی میچ ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے شفیع الاسلام کو نظر انداز کر دیں مگر بنگلہ دیش نے ایک میچ ونر تلاش کر لیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ورلڈ کپ میں دونوں فتوحات اکیس سالہ فاسٹ بالر شفیع الاسلام کی بدولت حاصل ہیں،جس نے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں زندہ رکھا ہوا ہے لیکن منصفین نے دونوں میچز میں انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے نظر انداز کر دیا،آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر 205رنز کا دفاع شفیع کی اکیس رنز کے عوض چار وکٹ کی بدولت ممکن ہوا،جس میں کیون اوبرائن کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی مگر مین آف دی میچ کا ایوارڈ 44رنز بنانے والے تمیم اقبال لے اڑے، انگلینڈ کے خلاف دسویں نمبر پر 24گیندوں پر 24رنز ایک کارنامہ تھا،جو بنگلا دیش کی فتح کا سبب بنا لیکن میچ کے بہترین کھلاڑی امرالقیس بنے،،شکر ہے کہ ڈھاکاکے سلیکٹرز نے پانچ سال قبل ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے دوران شفیع کو نظر انداز نہیں کیا،،ورنہ ورلڈ کپ 2011میں ایک میزبان تو ایونٹ سے باہر ہو گیا ہوتا ۔