29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون قتل
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خاتون کو قتل کر دیا۔ لواحقین کی بار بار کال کے باوجود پولیس کئی گھنٹے لیٹ جائے وقوعہ پر پہنچی۔اتحاد پارک گلی نمبر دو میں خورشید بی بی اپنے گھر میں بچوں کے ہمراہ سو رہی تھی کہ تین ڈاکوؤں نے ہمسایوں کا بھیس بدل کر گھر کی گھنٹی بجائی۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر گھر میں گھس گئے، خاتون نے شورمچانے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اس کو گلہ دبا کر قتل کر یا۔ ملزم گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع واردات پر تین گھنٹے بعد پہنچی۔ دوسری جانب شہر میں مختلف مقامات پر ڈکیتی مزاحمت پر دو نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔