29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور میں ٹیوب ویل پر دستی بم سے حملہ، چار افراد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے ٹیوب ویل پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے شہاب خیل میں واقع ٹیوب ویل کے کمرے میں کچھ لڑکے انڈیااور جنوبی افریقہ کا درمیان کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے اس دوران نا معلوم افراد نے ٹیوب ویل پر دستی بم پھنک دیا جس کے نتیجے میں شاہ نواز، قیصر، ریاض حمزہ اور ناصر علی زخمی ہوگئے جھنیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔