تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکی حکومت کا ’ٹوئٹر‘کووکی لیکس سے متعلق معلومات فراہم کرنیکا حکم

جنگ نیوز -
کراچی…امریکی حکومت کی درخواست پر وفاقی عدالت کے جج نے بالآخر سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ کو حکم دیدیا کہ وہ وکی لیکس سے جڑے تین افراد کے بارے میں ذاتی معلومات فراہم کرے۔واشنگٹن کے مضافات میں الیگزینڈریا کی مجسٹریٹ جج Theresa Buchanan نے کیس کی سماعت کے دوران ان دلائل کو مسترد کردیا کہ ٹوئٹر سے کسی کے بارے میں ذاتی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ آزادء اظہار اور رازداری کی خلاف ورزی ہے۔ ٹوئٹر پر تین اکاوٴنٹ ہولڈرز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے وکی لیکس کو اہم معلومات فراہم کرنے میں مدد کی۔ اہم معلومات میں وہ وڈیو بھی شامل ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دو ہزار سات کے دوران بغداد میں امریکی ہیلی کاپٹر نے فائرنگ سے کئی افراد کو مار ڈالا تھا۔ جن تین اکاوٴنٹ ہولڈرز کے بارے میں ذاتی معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں آئس لینڈ کی رکن پارلیمنٹ Birgitta Jonsdottir بھی شامل ہیں۔ وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنیوالے گرفتار امریکی فوجی بریڈلے میننگ کیساتھ بہیمانہ سلوک پر خود اوباما انتظامیہ دوہرا موقف اپنائے ہوئے ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی کی غیرسفارتی زبان استعمال کرنے پر صدر براک اوباما کو صفائی پیش کرنا پڑی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.