تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کیویز نے کینیڈین بولرز کی دھنائی کردی، جیت کیلئے359رنز کاہدف

جنگ نیوز -
ممبئی … کیوی بلے بازوں نے کمزور کینیڈین بولنگ لائن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر کینیڈا کو جیتنے کیلئے 359رنز کا پہاڑجیسا ہدف دیا ہے۔ ممبئی کے ونکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کینیڈین اشیش بگائی نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈکو بلے بازی کی دعوت دے ڈالی۔نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں نے کینیڈین بولنگ لائن کی کمزوری کا بھرپور فائدہ اٹھایا، پہلے مک کلم نے سنچری اسکور کی ، وہ 101رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد کپتان راس ٹیلر نے 44گیندوں پر 74رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی ،جس میں 6چوکے اور 5کرارے چھکے شامل تھے۔ آخری 10اوورز میں اسٹائرس، ولیم سن اور فرینکلن نے طوفانی اننگز کھیلیں اور ٹیم کے اسکور کو 358رنز تک پہنچادیا۔ کینیڈا کی جانب سے بیدوان نے تین اور بالاجی راؤ نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.