تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 8افراد جاں بحق، خاتون سمیت 7زخمی

جنگ نیوز -
ہنگو …ہنگو میں مسافر کوچ پرفائرنگ سے8افرادجاں بحق اورخاتون سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اورزخمیوں کو دوآبہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے مامو خوڑ میں پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ پر نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور خاتون سمیت7افراد زخمی ہوگئے ۔ان تمام افراد کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا جاتاہے ۔لاشوں اور زخمیوں کو دو آبہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔واقعے کے بعد علاقے کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔یہ راستہ گزشتہ چار سالوں سے بندتھا اور ایک ماہ قبل امن جرگے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے حکم پر اس راستے کو کھولا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.