تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

متحدہ خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دینے کی حامی ہے ،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دینے کی حامی ہے اورخواتین کیخلاف امتیازی اور ظالمانہ قوانین کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات اور جامعہ کراچی یونٹ کی ارکان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی تحریک میں خواتین اور مردوں کے فرق کو ختم کیا گیا، ایم کیوایم میں خواتین کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے گھر کی خواتین کو بلاخوف وخطر ایم کیوایم کے سیاسی وسماجی جلسوں میں بھیجتے ہیں اور ایم کیوایم کے جلسوں میں خواتین بہت بڑی تعداد میں شرکت کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ریاستی آپریشن کے دوران تحریک کی خواتین کارکنان نے مردوں سے بڑھ کر عزم وحوصلے سے نامساعد حالات کامقابلہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.