29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈکپ: آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر کینیا کے خلاف بیٹنگ
جنگ نیوز -
بنگلور…ورلڈ کپ کرکٹ 2011 کا 31واں اور آج ہونیوالا دوسرا میچ دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور کینیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی طور کینیاکو آسان حریف نہیں سمجھتے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ ہسی کی جگہ ان کے بھائی مائیک ہسی کی واپسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب کینیا کی ٹیم میں آج اسٹیو ٹکولو اور سیرین واٹرز شامل نہیں ہیں۔