29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہلیری کلنٹن لیبیاکی صورتحال پر اتحادیوں سے مذاکرات کیلئے روانہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن …لیبیا کی صورت حال پرمذاکرات کیلئے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بین الاقوامی دورے پر روانہ ہوگئیں۔عرب لیگ کی جانب سے لیبیا کونو فلائی زون قراردینے کی حمایت کے اعلان کوامریکااور برطانیہ نے سراہا ہے۔لیبیاکی کشیدہ صورتحال پراپنے اتحادیوں سے مذاکرات کیلئے امریکی وزیر خارجہ بین الاقوامی دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔وہ پیر کے روز پیرس میں موجود لیبیا کی اپوزیشن نیشنل کونسل کے ارکان سے ملاقات کریں گی،جس کے بعد مصر اور تیونس بھی جائیں گی۔دوسری جانب لیبیامیں کرنل قذافی کی حامی فوج راس لانوف شہر پر قبضے کے بعد باغیوں سے دیگر علاقے خالی کرانے کیلئے مسلسل فضائی حملے کررہی ہے۔فوج نے راس لانوف شہرپر دوبارہ کنٹرول کے بعد جشن منایا جبکہ باغیوں نے بریجا کی طرف جانیوالے ساحلی علاقے کے ساتھ تیس کلومیٹر طویل دفاعی لائن بنالی ہے۔ ہفتے کے روزقاہرہ میں ہونیوالے عرب لیگ کے اجلاس میں لیبیا کی فضائی حدود پر پابندیوں کی حمایت کی گئی تھی۔عرب لیگ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ لیبیا کی نیشنل کونسل سے بات چیت کے دروازے کھول رہی ہے۔