29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قومی اسمبلی کے سیکشن آفیسرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ منسوخ کرنے پر احتجاج
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں سیکشن افسروں کی بھرتی کیلئے بغیر اطلاع ٹیسٹ منسوخ کر دیئے گئے اور ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے امیدواروں نے نانتھ ایونیو کو بلاک کر کے دھرنا دے دیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکشن افسروں کی آسامیوں کیلئے ایچ ایٹ کالج اسلام آباد میں امیدواروں کو ٹیسٹ کیلئے بلایا گیا تھا لیکن کوئی پیشگی اطلاع دیئے بغیر امتحانی سینٹروں میں ٹیسٹ منسوخی کا نوٹس آویزاں کر دیا گیا جس پر امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی اور نانتھ ایونیو کو بلاک کر کے دھرنا دے دیا ۔مظاہرین نے انتطامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹیسٹ منسوخی کی اطلاع نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔