تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وٹامن ڈی کینسرسمیت کئی بیماریوں سے بچاتا ہے،امریکی تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک …امریکامیں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کینسر سمیت کئی بیماریوں کا حملہ روکنے میں مدد بھی کرتا ہے۔سورج کی روشنی، مشروم، انڈے، گوشت اور مچھلی کا تیل وٹامن ڈی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔متوازن خوراک وٹامن ڈی کے بغیر ادھوری ہوتی ہے۔یہ ہڈیوں کو کیلشیم جذب کرنے کے قابل بناتا ہے۔اس طرح ہڈیاں جلد ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہتی ہیں۔امریکا کے اینٹی کینسر ریسرچ جرنل میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی سے بھرپور خوراک کا استعمال کینسر کے خطرات بھی کافی حد تک کم کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.