تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عمراکمل فٹ ہیں، کھلانے کا فیصلہ ٹیم میٹنگ میں کرینگے، شاہدآفریدی

جنگ نیوز -
کینڈی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل فٹ ہیں، لیکن کل کے میچ میں انہیں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم میٹنگ میں کریں گے،میچ میں کامران اکمل ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔کینڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اپ سیٹ ہورہے ہیں ، لیکن انہوں نے پہلے بھی کسی ٹیم کو کمزورخیال کیا اور نہ اب وہ زمبابوے کو آسان سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپنرز ناکام ضرور ہو رہے ہیں لیکن فائنل الیون کا فیصلہ کل وکٹ دیکھنے کے بعد ہی کریں گے۔ اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،جس کا دن اچھا ہو وہ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اسد شفیق کی جگہ بنی تو ضرور موقع دیں گے،غلط جگہ استعمال کر کے اس کا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ وہ بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے لیکن اب بھی غلطیاں دہرائیں تو پھر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.