تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:کچھی رابطہ کمیٹی کا آج بلاول ہاؤس پر دھرنا، مائی کلاچی روڈ بند

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…کچھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج بلاول ہاؤس تک ریلی اوردھرنے کے اعلان بعد پولیس نے بلاول ہاؤس کے اطراف سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں، جبکہ اہم شاہراہ مائی کلاچی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا ہے۔ دوسری جانب کچھی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی بڑی تعداد لیاری میں واقع تنظیم کے مرکزی دفتر پر جمع ہوگئی ہے،جہاں سے وہ ریلی کی صورت میں بلاول ہاؤس جائینگے اور دھرنا دینگے۔ واضح رہے کہ کچھی رابطہ کمیٹی نے کچھی علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیا کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.