29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: دوایٹمی ری ایکٹروں سے تابکاری عالمی پریشانی کا سبب بن گئی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں بدترین زلزلے اور سونامی کے بعد دو ایٹمی ری ایکٹروں سے تابکاری کا اخراج عالمی پریشانی کاسبب بن گیاہے۔ جاپانی حکومت نے دوسرے ری ایکٹر کے پھٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ۔ علاقے سے دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔جاپانی حکومت نے دوسرے ری ایکٹر کے پھٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ توانائی بچانے کیلئے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع کی جاسکتی ہے۔جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے تازہ ترین جھٹکے کے بعد دارالحکومت ٹوکیو سے250کلومیٹر دور فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے تیسرے ری ایکٹر کا کولنگ سسٹم خراب ہو گیا۔ درجہ حرارت کم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور اس کا اندرونی دباؤخاصا بڑھ چکا ہے۔اس سے پہلے فوکو شیما ون پلانٹ کی چھت اور دیواریں دھماکے سے اڑ گئی تھیں۔ بین الاقوامی نیوکلیئر اسکیل پر خطرے کا لیول چار ظاہر کیا گیا تھا جس کے مطابق تابکاری کے اثرات ملک میں پھیلنے کا خطرہ تھا۔ پلانٹ کے اطراف کے25 کلومیڑ کے علاقے کو خالی کرالیا گیا۔