تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 12ہزار سے بڑھ گئی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں بدترین زلزلے اور سونامی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد12 ہزار سے زیادہ ہونے کا خطرہ ہے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو جاپان نہ جانے کی ہدایت کی ہے،امدادی کارروائیوں کیلئے امریکی بحری بیڑہ جاپان پہنچ گیا۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر نو تھی۔ جاپان میں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ زلزلے کی تباہ کاریاں سامنے آتی جارہی ہیں ۔ میاگی کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ صرف میاگی میں دس ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔ اس مقام سے پانچ سو سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے اور سونامی سے ہونیوالی تباہی اربوں ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ زلزلے کے بعد2ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے جبکہ دس ہزار سے زائد لوگ اور چار ٹرینیں اب تک لاپتا ہیں تقریباً3 لاکھ افرادبے گھر ہوچکے ہیں۔لاکھوں افراد بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔ امریکا نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری بلاضرورت جاپان جانے سے گریز کریں اور سیاحت کے لیے بھی جاپان نہ جائیں۔ روس نے بتایا ہے کہ جاپان نے بجلی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جاپان نے زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی تعداددگنی کر دی ہے اور اب ایک لاکھ فوجی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں گے۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے جمعہ کو آنے والے زلزلے کی شدت کے بارے میں کہا ہے کہ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر نو تھی اور یہ دنیا کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ تھا۔ اس سے پہلے امریکی جیالوجیکل سروے نے اس کی شدت آٹھ اعشاریہ نو بتائی تھی۔ امریکی بحری بیڑہ رونالڈ ریگن متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے شمال مشرقی جاپان پہنچ گیا۔ برطانیہ نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے جدید آلات سے لیس تریسٹھ رکنی ٹیم جاپان روانہ کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.