تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بنگلادیش:کشی الٹنے سے 8افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ڈھاکا…بنگلا دیش میں ایک کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افرادسمیت آٹھ افرادہلاک ہوگئے۔حادثہ گزشتہ رات گیارہ بجے ڈھاکا کے نزدیک دریائے میگھنا میں سری نگرکے مقام پر پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق کشتی میں پچاس کے قریب مسافرسوارتھے جن میں سے بیالس افرادکوبچالیا گیا۔ حادثے کے فوری بعد ڈھاکا کی فائربریگیڈ کے غوطہ خوروں نے دریا سے پانچ لاشیں نکال لیں جبکہ تین لاشیں آج صبح نکالی گئیں جنھیں ورثاکے حوالے کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.