تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہنگو: بس پر فائرنگ،10 افرادجاں بحق، جھڑپ میں3شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
ہنگو…ہنگو کی تحصیل ٹل میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں کوچ پر حملہ کرنیوالے 3شدت پسند مارے گئے ۔پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے مامو خوڑ میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پرشدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک اور خاتون سمیت7افراد زخمی ہوگئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو دو آبہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو زخمی چل بسے ۔ان تمام افراد کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا جاتاہے۔ واقعے کے بعد علاقے کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ڈی ایس پی ٹل میر چمن خان کے مطابق آپریشن کے دوران مسافر کوچ پر فائرنگ کرنے والے3 شدت پسندوں کوہلاک کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.