29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سلام آباد:لیبیا سے مزید471 پاکستانیوں کی آمد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…لیبیا کے شہر طرابلس سے471 پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچی ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے شہر صبہا سے150 پاکستانی جبکہ قاہرہ سے53 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبا سے اب تک4783 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی ہے۔