تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شمالی وزیرستان میں مستقبل قریب میں آپریشن کا امکان نہیں،سرکاری حکام

جنگ نیوز -
پشاور…فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل ارشدخان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کیلئے کیمپ کی تیاری کی ہدایت جاری نہیں کی۔ جیونیوزسے گفتگومیں ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل ارشد خان نے ان افواہوں کی تردید کی کہ وفاقی حکومت نے ان کے ادارے کوشمالی وزیرستان میں آپریشن کی صورت میں نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے کیمپ بنانے سمیت دوسرے اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سالانہ منصوبہ بندی کے تحت یہ تخمینہ لگایا گیا تھا کہ ممکنہ آپریشن سے40 سے50 ہزارخاندانوں کے نقل مکانی کا امکان ہے اوران میں سے پچاس فیصد لوگوں کیلئے کیمپ قائم کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ کیمپ کے قیام کیلئے تیاریوں میں کافی وقت لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسزیاحکومت کی جانب سے انہیں کوئی ہدایت نہیں کی اورنہ ہی مستقبل قریب میں آپریشن کا کوئی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.