تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 97رنز سے شکست دے دی

جنگ نیوز -
ممبئی … ورلڈ کپ کرکٹ کے گروپ اے کے آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیوزی لینڈی نے کینیڈا کو 97رنز سے شکست دے دی۔ ممبئی کے ونکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کینیڈین اشیش بگائی نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈکو بلے بازی کی دعوت دے ڈالی۔کیوی بلے بازوں نے کمزور کینیڈین بولنگ لائن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر کینیڈا کو جیتنے کیلئے 359رنز کا پہاڑجیسا ہدف دیا ۔نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں نے کینیڈین بولنگ لائن کی کمزوری کا بھرپور فائدہ اٹھایا، پہلے مک کلم نے سنچری اسکور کی ، وہ 101رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد کپتان راس ٹیلر نے 44گیندوں پر 74رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی ،جس میں 6چوکے اور 5کرارے چھکے شامل تھے۔ آخری 10اوورز میں اسٹائرس، ولیم سن اور فرینکلن نے طوفانی اننگز کھیلیں اور ٹیم کے اسکور کو 358رنز تک پہنچادیا۔ کینیڈا کی جانب سے بیدوان نے تین اور بالاجی راؤ نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ 359رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹو ں کے نقصان پر 261رنز بناسکی۔کینیڈا کی جانب سے کپتان اشیش بگائی نے 84اور جمی ہنسرا نے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کے بولرز جیکب اورم نے تین اور ملز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مک کلم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آج کی کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ 8پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.