تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چیئرمین نیب سے متعلق صدر کا خط نہیں ملا، چودھری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چودھری نثارکا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک چیئرمین نیب کی دوبارہ تقرری کے بارے میں صدر کا خط نہیں ملا ۔ آصف زرداری رات گئے ایوان صدر کو ڈراموں کی آماجگاہ بنائے رکھتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی دوبارہ تقرری سے متعلق خط اگر ایوانِ صدر سے پیدل بھی آ رہا ہوتا تو اب تک انہیں مل جاتا ۔ صدر کا خط سب کو مل چکا ہے سوائے اس کے جسے ملنا چاہیے تھا ۔ چودھری نثار نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ دیدار کے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا ۔ حکومت نے تفصیلی فیصلے کا انتظار کیے بغیر ایک اور خط لکھ دیا ۔ تفصیلی فیصلہ سامنے آنے تک نئی تقرری پر مشاورت نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ فیصلہ کرکے اطلاع دے دیں ۔ صدرزرداری نے جمہوریت کواپنی خواہشوں کی نذرکرنے کا ٹھیکا لے لیا ہے ۔ ملک مشکل میں ہے اور صدر اپنی پرانی ڈگر پر چل رہے ہیں ۔ وہ ہر رات ایوانِ صدر کو ڈراموں کی آماجگاہ بناتے ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اور صدر ایم کیو ایم کی منتیں کر رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.